Tuesday, 13 November 2018, 10:33:42 am
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
November 05, 2018

File Photo

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں فضلہ اور کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پچاس میگاواٹ کا بجلی گھر لگایا جائے گا پلانٹ میں تین ہزار ٹن فضلہ استعمال کیا جائے گا۔

 سید مراد علی شاہ نے مقامی حکومت کے وزیر سعید غنی کو ہدایت کی کہ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کو بجلی گھر کے لئے فضلہ دینے کے لئے پالیسی مرتب کرنی چاہیے۔