Wednesday, 14 November 2018, 11:19:58 pm
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیڈ مرالہ پن بجلی منصوبے کا افتتاح
November 05, 2018

سیالکوٹ کے نزدیک نئے تعمیر کئے جاے والے ہیڈ مرالہ پن بجلی منصوبے کا پیر کے روز افتتاح کیاگیا ۔پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار نے منصوبے کا افتتاح کیا ۔یہ پن بجلی منصوبہ ہیڈ مرالہ بیراج کے نزدیک چینی انجینئروں کی نگرانی میں چار ارب روپے کی لاگت سے دریائے چناب پر تعمیر کیاگیا ہے ۔اس منصوبے سے سات اعشاریہ چھ چار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور یہ ایک اعشاریہ نو میگاواٹ صلاحیت کی چار ٹربائینوں پرمشتمل ہے اس بجلی گھر کو قومی گرڈ کے ساتھ منسلک کردیاگیا ہے اوراس سے سالانہ پانچ کروڑ تیس لاکھ یونٹ بجلی حاصل ہوگی ۔وزیراعلی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران توانائی کے پہلے منصوبے کا افتتاح کیاگیا ہے ۔سردارعثمان بزدار نے سیالکوٹ ہیڈ مرالہ اور سیالکوٹ پسرور سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ لاہور ، سیالکوٹ موٹر وے کے ساتھ صنعتی زون کو خصوصی اقتصادی زون میں تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا۔