Wednesday, 14 November 2018, 10:13:38 pm
نیب کا وزارت تجارت ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف ریفرنس دائر
November 05, 2018

قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے وزارت تجارت ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اور دیگر افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے ۔

منسٹری آف کامرس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا غلام فرید ، سابق نائب صدر اور جنرل سیکرٹری سید امیرحسین شاہ اور دیگر ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتارکیاگیا ہے ۔

گرفتارملزمان ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے بدعنوانی اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ ، سوسائٹی فنڈز کے غبن اورترقیاتی کام کیلئے ٹھیکے داروں کوغیرقانونی ٹھیکے دینے کے غیرقانونی کاموں میں ملوث ہیں جس سے سوسائٹی کے مکینوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کے مطابق بیورو بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی دولت کی برآمدگی اوراسے قومی خزانے میں جمع کرانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہے ۔