Saturday, 24 October 2020, 07:45:11 pm
پاکستان نیشنل آرٹس کونسل نے آن لائن فلم پروڈکشن کورس کا آغاز کر دیا
October 05, 2020

پاکستان نیشنل آرٹس کونسل نے اسلام آباد میں پیشہ ور اداکاروں کی تیاری کے لئے ایک سال کے آن لائن فلم پروڈکشن کو رس کا آغاز کر دیاہے۔

تعلیم اور پیشہ وران تربیت کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی این سی اے نوجوانوں کو اپنی فنی صلاحیتوں کی طرف راغب کرنے کے لئے ماحول مہیا کرنے کے لئے پوری کوششیں کررہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا ہے کہ فنی مہارتوں کو بہتر بنانے اور اپنے خیالات کے اظہار کے لئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پروگرام میں فلم پروڈکشن کی تربیت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور فلم سازی کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پیشہ ور فلم ساز کی تربیت کیلئے ملکی و غیر ملکی ماہرین اپنی بہترین خدمات انجام دیں گے۔