Monday, 30 November 2020, 12:35:45 am
وزیراعظم نے اقوام عالم سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو خصوصی طور پر اجاگر کیا،وزیر خوراک
October 04, 2020

قومی تحفظ خوراک کے وزیر سید فخر امام نے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فورم سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو تاریخی قرار دیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اقوام عالم سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔
انہوں نے کہا بھارتی حکومت نے اپنی افواج کو غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں متنازعہ بھارتی پالیسیوں کو بھی اجاگر کیا جو اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے بنائی گئی ہیں۔
سید فخر امام نے کہا کہ بھارتی ریاستی ادارے انتہا پسند تنظیم RSSکے زیر اثر ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی کسی بین الاقوامی مبصر گروپ کواپنی طرف کنٹرول لائن کے دورے کی اجازت نہیں دی جبکہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی طرف کنٹرول لائن پر بین الاقوامی مشنز کے دوروں کا خیر مقدم کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.