Friday, 29 March 2024, 04:23:55 pm
حزب اختلاف کا ایجنڈا سی پیک کے خلاف سازش ہے،سینیٹر منظور کاکڑ
October 04, 2020

سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا ایجنڈا پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف ایک سازش ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے ساتھ اتوار کے روزکوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اب ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی بشریٰ رند نے کہا کہ صوبے کے عوام حزب اختلاف کو مسترد کرچکے ہیں اور اب وہ عوام کی فلاح کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.