آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں زلزلہ متاثرین کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
میرپور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کی حکومت زلزلہ زدگان کی جلد بحالی اور ان کو نقصانات کے ازالے کیلئے امدادی رقم کی فراہمی کیلئے آزاد کشمیر کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔