Friday, 18 October 2019, 11:39:31 am
پہلا ٹی 20: سری لنکا کی پاکستان کیخلاف 64رنز سے کامیابی
October 05, 2019

سری لنکا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔