Friday, 18 October 2019, 12:23:49 pm
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ میچوں کا نعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کو شکست دے دی ہے،ڈاکٹر فردوس
October 05, 2019

اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ میچوں کا نعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کو شکست دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورد کے چیئرمین احسان مانی سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا فروغ وزیراعظم کے وژن کے مطابق حکومت کی ترجیح ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ارکان کے ہمراہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دیکھا۔