Friday, 18 October 2019, 10:55:32 am
جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے 35 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے، عثمان بزدار
October 05, 2019

فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے 35 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اضلاع کیلئے مختص فنڈز صرف ان علاقوں کی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔

وزیراعلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے تین ارب روپے مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جارہا ہے اور رحیم یار خان سمیت صوبے کے مختلف حصوں میں پانچ زچہ بچہ کیئر ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔