Friday, 18 October 2019, 10:57:12 am
حکومت گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو بہترین کاروباری مواقع فراہم کررہی ہے، حافظ حفیظ الرحمن
October 05, 2019

فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو بہترین کاروباری مواقع فراہم کررہی ہے۔

ہفتے کے روز سکردو میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے بلاسود قرضہ فراہم کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک لاکھ افراد نے اس سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے اور وہ مختلف کاروبار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے گزشتہ تین سال کے دوران نوجوانوں میں دو ارب اسی کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔