Thursday, 25 April 2024, 12:04:27 am
حکومت عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے:نوشین حامد
October 05, 2019

صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے ۔ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ معیاری صحت کے اصولوں کی پاسداری کریں۔چھاتی کے سرطان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہتر تشخیص سے خواتین کو اس مہلک مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔ عوام میں آگاہی پیداکرنے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ایل ایچ وی منصوبہ کامیاب رہا اور دور دراز علاقوں میں خواتین میں آگاہی پیداکرنے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار نمایاں ہے۔۔ انہوں نے کہاکہ کم عمری کی شادیاں پاکستان میں زچہ وبچہ کی اموات کی شرح میں اس اضافے کا باعث ہیں۔ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ بچوں کو مہلک امراض سے بچانے کیلئے قطرے پلانے اور ٹیکے لگانے کے عمل کو توسیع دینے کیلئے جامع حکمت عملی تیارکی جارہی ہے ۔پولیو کے بارے میں ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ حکومت پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے بارے میں انہوں نے عوام پرزوردیا دیا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت صحت انصاف کارڈ پروگرام کو تمام اضلاع تک وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.