Friday, 18 October 2019, 11:14:39 am
غریب عوام کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،گورنر بلوچستان
October 05, 2019

فائل فوٹو

بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبے کے غریب عوام کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے یہ بات آج کوئٹہ میں امراض چشم کے بارے میں دسویں کوئٹہ کانگرس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

امان اللہ خان یاسین زئی نے ماہر امراض چشم مریضوں پر زور دیا کہ وہ آنکھوں کے علاج کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے۔

بعد میں گورنرنے ماہر امراض چشم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں طلائی تمغے بھی دیئے۔