Tuesday, 11 December 2018, 12:20:35 am
حکومت غربت،بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے سیاحت کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے،راجہ فاروق
October 05, 2018

 آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے علاقے میں سیاحت کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز راولاکوٹ اور ہجیرہ دیوی گلی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ ڈویژن کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سیاحتی راہداری کے ذریعے سیاحتی مقامات کو آپس میں منسلک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور سڑکوں، صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔