Saturday, 20 October 2018, 01:09:55 am
حکومت ا س سال کے آخر تک تمام وزارتوں میں ای گورننس نافذ کردے گی، خالد مقبول
October 05, 2018

وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی خالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ حکومت ا س سال کے آخر تک تمام وزارتوں میں ای گورننس نافذ کردے گی۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ای آفس منصوبے کاآغاز وزیراعظم کے دفترسے ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ای گورننس پرکام کررہی ہے اورکاغذ کے بغیر کلچر کو ملک میں سرکاری امور میں متعارف کروارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ نظام ملک بھر کے تمام اداروں اورمحکموں میں بتدریج رائج کیاجائے گا۔