Thursday, 29 October 2020, 11:52:59 pm
پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل کا ریڈیو پاکستان فیصل آباد کا دورہ
September 05, 2020

فائل فوٹو

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل عنبرین جان نے ہفتے کے روز ریڈیو پاکستان فیصل آباد کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل اپنے دورے کے دوران ایف ایم ون او ون اور صوت القرآن چینل سمیت تمام یونٹس اور شعبہ جات کا معائنہ کیا جہاں انہیں تمام شعبوں کے کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے خبروں ' پروگرام ' انجینئرنگ اور پی بی سی کے دیگر شعبوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
عنبرین جان نے عملے پر زور د یا کہ وہ ایسے پروگرام تیار کریں جو سامعین کی زیادہ توجہ حاصل کرسکیں۔
ڈائریکٹر جنرل نے فیصل آباد کے کمشنر عشرت علی سے بھی ملاقات کی اور انہیں ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی عمارت کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہ کیا جو1982 ء میں ایک لیز معاہدے کے بعد نوے سال کے عرصے کے لئے حاصل کی گئی تھی۔