Wednesday, 23 September 2020, 02:06:57 am
ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار عابد علی کی پہلی برسی
September 05, 2020

فائل فوٹو

ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار عابد علی کی آج (ہفتہ)پہلی برسی منائی گئی۔

وہ1952 ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا جس کے بعد وہ اداکاری کے لئے لاہور چلے گئے اور ایک کامیاب اداکار بن کر ابھرے۔
انہو ں نے امجد اسلام امجد کے ڈرامے وارث سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔1985 ء میں انہوں نے تمغہ حسن کارکردگی حاصل کیا انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
ممتاز اداکار گزشتہ سال طویل علالت کے بعد سٹرسٹھ برس کی عمر میں وفات پاگئے۔