Friday, 20 September 2019, 10:15:26 am
زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اڑھائی سو ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے،مشیر خزانہ
September 05, 2019

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان کی سرمائے کی منڈی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے بین الاقوامی بنکوں اور مالیاتی اداروں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے درست فصلوں سے معیشت کو درپیش مسائل حل کرلئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب ہماری توجہ ترقی کی رفتار بڑھانے پرمرکوز ہوسکتی ہے اور اس مقصد کیلئے کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول کا قیام اور زراعت جیسے کلیدی شعبوں کی ترقی ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں زرعی شعبے میں تین فیصد سے زیادہ شرح نمو متوقع ہے جو کہ گزشتہ پانچ برسوں سے جمود کا شکار ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس شعبے کو مزید ڈھائی سو ارب روپے فراہم کررہے ہیں جس کا مقصد فصلوں کی پیداوار بڑھانااورآبی انتظام کو بہتربنانا ہے۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفد کو کاروبار کرنے میں آسانی پیداکرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جس سے سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کو بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی ۔وفد نے کاروباری سرگرمیوں میں سہولت دینے اور پاکستان کی سرمائے کی منڈی میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ماحول بہتر بنانے کیلئے حکومت کے عملی اقدامات کی تعریف کی ۔