Monday, 18 November 2019, 12:04:31 pm
حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے، بلیدی
September 05, 2019

بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اوران کی بہتری کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے ۔وہ جمعرات کی سہ پہر کوئٹہ میں بلوچستان کی خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کی کونسل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے صوبے میں خواتین کو مختلف سہولیات فراہم کرنے کیلئے فنڈز سات کروڑ روپے سے بڑھا کر ستر کروڑ روپے کردئیے ہیں ۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت نے خواتین کی بہتری کیلئے مختلف مفید منصوبے تیار کئے ہیں تاکہ وہ باوقار طریقے سے اپنا روز گار حاصل کرسکیں ۔