Thursday, 21 November 2019, 11:36:07 pm
اداکار عابد علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
September 05, 2019

ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار عابد علی طویل علالت کے بعد آج کراچی میں انتقال کرگئے۔ان کی عمر سٹرسٹھ برس تھی وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔عابد علی 1952 ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ اس کے بعد وہ لاہور چلے گئے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔امجد اسلام امجد کے ڈرامے وارث سے شہرت پانے کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ایوارڈز اور اعزازات حاصل کیے۔

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ممتاز ادکار عابد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ عابد علی کی فن اور مزاح کے شعبہ میں خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیںگی۔انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور غم زدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔