Wednesday, 24 April 2024, 08:10:16 am
وزیرخارجہ کی کوریا کےہم منصب سےملاقات،بین الاقوامی اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال
August 05, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج Phnom Penh میں آسیان کے علاقائی فورم کے 29 ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ کوریا کے وزیرخارجہ  جن پارک سے ملاقات کی۔

 انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کی۔

 دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور ڈائیلاگ کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

 انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں میں تعاون مزید مستحکم کرنے اوربات چیت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

 باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.