Tuesday, 22 September 2020, 10:27:32 am

مزید خبریں

 
کشمیر میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال،اوآئی سی نے اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطالبے کی حمایت کردی
August 05, 2020

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال کے حل کی غرض سے فوری اقدامات کیلئے اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطالبے کی بھرپور حمایت کی ہے جہاں گزشتہ سال پانچ اگست سے صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک ٹویٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، تشدد اور غیرقانونی گرفتاریوں سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام واقعات کی تحقیقات کرانے کے حوالے سے بھی اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطالبات کی تائید کی۔