Thursday, 25 April 2024, 10:19:24 pm

مزید خبریں

 
بھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں کرفیو اورسخت پابندیاں برقرار
August 05, 2020

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو یوم استحصال پر بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کےلئے حکام نے کرفیو اور سخت پابندیاں برقرار رکھی ہوئی ہیں ۔ یوم استحصال گزشتہ سال پانچ اگست کے بھارت کے غیرقانونی اقدامات کو آج ایک سال مکمل ہونے پر منایا جارہاہے۔

 مقبوضہ علاقہ پہلے ہی گزشتہ سال پانچ اگست سے فوجی محاصرے میں ہے جب نریندرمودی کی فسطائی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کردی تھی۔

 لوگوں کو گھروں میں رکھنے کےلئے پورے مقبوضہ علاقےمیں بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

حکام نے زیادہ تر شاہرائیں اور مارکیٹیں بند کردی ہیں اور لاوڈ سپیکر ز پر لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا جارہا ہے۔

 لوگوں کو نقل وحرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.