Saturday, 19 September 2020, 07:31:46 am
عالمی برادری کوبھارت کے زیرتسلط جموں وکشمیر میں فوجی محاصرہ ختم کرانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرناچاہیے:بلاول
August 05, 2020

File Photo

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے فوجی محاصرے سے وادی کے لوگوں کی امنگوں کودبایانہیں جاسکے گا۔
یوم استحصال پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کوبھارت کے زیرتسلط جموں وکشمیر میں گزشتہ ایک سال سے جاری فوجی محاصرہ ختم کرانے اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی نگرانوں کومقبوضہ علاقے تک رسائی دلانے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرناچاہیے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمانے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری کی مسلسل خاموشی نے انسانی حقوق کے علمبرداروں کی تشویش میں اضافہ کردیاہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیاکوغفلت سے بیدارہوناچاہیے اوربھارت کومحاصرہ ختم کرانے پرمجبور کرے اورکشمیری عوام کوآزادانہ حق خودارادیت دلائے۔