Saturday, 24 August 2019, 04:49:30 pm
پاکستان ہرمحاذ پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا ،صوبائی وزیر صحت
August 05, 2019

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان ہرمحاذ پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا ۔

وہ آج لاہور میں جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ واک میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہی تھی ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاکامیاب دورہ امریکہ بھارت سے برداشت نہیں ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے اور پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے ۔