Saturday, 24 August 2019, 04:29:24 pm
کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے سے علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال مزید ابتر ہو گی،تجزیہ کار
August 05, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے سے علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال مزید ابتر ہو گی۔تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں کہی کہ بھارت کے حالیہ اقدام سے علاقائی امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کر کے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔