Monday, 10 December 2018, 10:15:46 pm
ایف بی آر کل سے اندرون و بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنیوالے افراد کو نوٹس جاری کرے گا
August 06, 2018

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایمنسٹی سکیم کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک میں اور بیرون ملک اپنے اثاثوں کی تفصیلات نہ بتانے والے افراد کوکل سے نوٹس بھجوانے کافیصلہ کیاہے۔ایف بی آر کے مطابق نوٹس دومراحل میں بھجوائے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں برطانیہ میں مقیم ایک ہزار پاکستانیوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے ۔ برطانیہ کے ٹیکس حکام نے ایف بی آر کے ساتھ جائیداد کے مالک پاکستانیوں اور رینٹل آمدن حاصل کرنے والوں کی مکمل تفصیلات کا تبادلہ کیا ہے۔دوسرے مرحلے میں متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں خریدنے والے مزید پانچ سو پاکستانیوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔