Saturday, 20 April 2024, 09:36:42 pm
حکومت ملک سے توانائی کےبحران کےخاتمےکیلئےحوصلہ افزا اقدامات کررہی ہے:تجزیہ کار
July 05, 2022

معاشی تجزیہ کاروں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے حوصلہ افزاء اقدامات کر رہی ہے اور عوام پر بجلی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کرنے پر زور دیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر ماہر معیشت ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ حکومت بجلی بچانے کیلئے اقدامات پر غور کر رہی ہے تاکہ تمام ضروری شعبوں میں اس کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی ترسیل میں بہتری کیلئے تمام بند پڑے بجلی کے کارخانے چلانے کا حکم دیا ہے۔ایک اور نامور ماہر معیشت ڈاکٹر طلعت انور نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف وجوہات کی بناء پر بند پڑے بجلی کے کارخانے دوبارہ چلانے سمیت ملک میں بجلی کی دستیابی بڑھانے پر زور دیا ہے جو بہت ضروری بھی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.