Wednesday, 24 April 2024, 12:40:23 am
شبلی فراز کا عدالتی اصلاحات کی ضرورت پرزور
July 05, 2020

File Photo

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے عوام کوفوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدالتی اصلاحات کی ضرورت پرزوردیاہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام سے کہاکہ وہ اس حوالے سے تجاویزدیں تاکہ فوری انصاف کانظام ممکن بنایاجاسکے۔شبلی فرازنے کہاکہ عمران خان واحدرہنماہیں جو ملک میں اصلاحات متعارف کراسکتے ہیں اور حکومت ان کی قیادت میں قومی اداروں میں اصلاحات اورشفافیت لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری ر کھے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں پسندوناپسنداوراقرباپروری کافروغ اداروں کی تباہی کی وجوہات ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمامختلف اداروں میں اپنے پسندیدہ افرادکی بھرتیوں میں ملوث تھے جس سے اداروں کونقصان پہنچا۔ایک سوال پرسینیٹرشبلی فرازنے کہاکہ عمران خان کی حکومت کوکریڈٹ جاتاہے کہ وہ شوگررپورٹ منظرعام پرلائی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.