Wednesday, 12 August 2020, 11:52:08 am
پارلیمنٹ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی، سپیکر قومی اسمبلی
July 05, 2020

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سمیت تمام عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روز اسلام آباد میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی
اٹارنی جنرل نے سپیکر کو پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس سے متعلق آگاہ کیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے ریمارکس پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ہم عدلیہ کا مکمل احترام کرتے ہیں اور پٹرولیم کے بارے میں قائمہ کمیٹی سے پہلے ہی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایا ت بھی دی گئی ہیں۔