Wednesday, 12 August 2020, 11:28:56 am
وزیراعظم بدھ کو ہونیوالے عالمی ادارہ محنت کے خصوصی اجلاس سے کلیدی خطاب کرینگے
July 05, 2020

وزیراعظم عمران خان پاکستان کی درخواست پر بدھ کو ہونے والے عالمی ادارہ محنت کے ایک خصوصی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے تاکہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں محنت کشوں کی بہتری کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سیدذوالفقار عباس بخاری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر فوری طور پر رکن ممالک کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی تاکہ دنیا بھر میں مزدوروں اور محنت کشوں پر کورونا وائرس کی وبا کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
حکومت اس فورم پر محنت کشوں اور مزدوروں کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دے گی۔
رکن ممالک محنت کشوں اور مزدوروں کے لئے نئے لائحہ عمل کے بارے میں بحث کا آغاز کریںگے۔