Tuesday, 23 April 2024, 03:50:43 pm
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دو لاکھ 28 ہزار474ہوگئی
July 05, 2020

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار ایک سواکانوے افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دو لاکھ 28 ہزار474ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں81ہزار317،سندھ92ہزار306، خیبرپختونخوا27ہزار843، بلوچستان 10ہزار766،اسلام آباد13ہزار409، گلگت بلتستان ایک ہزار545 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار288 مریض ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ ایک لاکھ39ہزار830مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ایک روز میں93 اموات کے بعداس وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 712ہو گئی ہے اور اس دوران کورونا کے22 ہزار527 ٹیسٹ کئے گئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.