Wednesday, 12 August 2020, 11:54:20 am
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزارسے زائد افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص
July 05, 2020

فائل فوٹو

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار ایک سواکانوے افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دو لاکھ 28 ہزار474ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں81ہزار317،سندھ میں92ہزار306، خیبرپختونخوامیں27ہزار843، بلوچستان میں 10ہزار766،اسلام آباد13ہزار409، گلگت بلتستان ایک ہزار545 اور آزادکشمیر میں اس وائرس کے ایک ہزار288مریض ہیں۔
اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ ایک لاکھ39ہزار830مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ ایک روز میں93اموات کے بعداس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد4ہزار 712ہو گئی ہے۔اس دوران کورونا کے22ہزار527ٹیسٹ کئے گئے۔