Saturday, 20 April 2024, 06:35:10 am
حکومت نے اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں پر نمایاں پیشرفت کی ہے، وزیرخارجہ
July 05, 2020

فائل فوٹو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں پر نمایاں پیشرفت کی ہے ۔انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے انتظامی معاملے میں ملتان کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور ملتان میں ایک فعال سیکرٹریٹ ہوگا جہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ہفتے میں تین روز موجود ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.