Wednesday, 12 August 2020, 11:53:14 am
جعلی ڈومیسائل پرمختلف وفاقی،صوبائی محکموں میں بھرتی شدہ ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا ، گورنر بلوچستان
July 05, 2020

فائل فوٹو

بلوچستان کے گورنر امان اﷲ خان یٰسین زئی نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل پرمختلف وفاقی اور صوبائی محکموں میں بھرتی شدہ ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا ۔

اتوار کے روز کوئٹہ میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے یہ معاملہ سنجیدگی سے لیا ہے اور صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ڈومیسائلز کا تصدیقی عمل شروع کریں۔
گورنر نے کہاکہ بلوچستان میں بیروزگاری کامسئلہ بلوچستان کے کوٹے پروفاقی محکموں میں صوبے کے نوجوانوں کو بھرتی کرکے حل کیاجاسکتا ہے ۔