Friday, 29 March 2024, 11:22:20 am
حکومت نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے دس سالہ پالیسی وضع کی ہے،زلفی بخاری
July 05, 2020

پاکستان میں سیاحت کی ترقی کے ادارے کے چیئرمین سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان 2021 میں گلوبل ٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 2022 میں سیاحت کے بارے میں D-8 ملکوں کے سربراہ اجلاس کی بھی میزبانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے دس سالہ پالیسی وضع کی ہے اور اس نے پانچ سالہ لائحہ عمل بھی وضع کیا ہے۔ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک قومی پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے۔گزشتہ کئی برسوں سے پی ٹی ڈی سی کی ناقص کارکردگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت نے ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کی استعداد کار سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے پرکشش پیکج کی پیشکش کی گئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کر رہی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.