Friday, 29 March 2024, 12:26:45 am
استنبول یونیورسٹی کے زیرانتظام دوروزہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورتحال پرتشویش کااظہار
July 05, 2020
 

فائل فوٹو:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریز

استنبول یونیورسٹی کے زیرانتظام کشمیرکے بارے میں دوروزہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورتحال پرتشویش کااظہارکیاگیاہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزپرزوردیا گیاہے کہ وہ بھارت اورپاکستان کے درمیان دہائیوں پرانے تنازع کے حل میں مدد کے لئے ایک خصوصی نمائندہ مقررکریں۔

نیویارک میں منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس میں پاکستان اورترکی کی ممتازشخصیات نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ 

آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان، وزیراطلاعات شبلی فرازاورلارڈنذیراحمدنے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس نے ایک اعلامیے کی منظوری دی جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ کے اس عزم کوسراہاگیا کہ کشمیرکے تنازع کواقوام متحدہ کے منشوراورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجانا چاہیے جن میں کشمیری عوام کوحق خودارادیت دینے کاوعدہ کیاگیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.