Thursday, 25 April 2024, 10:54:26 am
ڈاکٹرظفرمرزانے کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے طبی کارکنوں کی کوششوں کوسراہا
July 05, 2020

صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے کوروناوائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے صف اول کے طبی کارکنوں کی کوششوں کوسراہاہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)اسلام آباد کے اپنے دورے میں انہوں نے کہاکہ حکومت قوم، ڈاکٹروں اورطبی عملے کے تعاون سے کوروناوائرس کے خاتمے کی جامع حکمت عملی پرعمل پیراہے۔ڈاکٹرظفرمرزانے کہاکہ ہم نے قومی مفاد میں شاندارمربوط ردعمل اورفیصلہ سازی کے طریقہ کار کے تحت لوگوں کے بہترین مفادمیں فیصلے کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت لاک ڈائون کی پابندیوں میں بتدریج نرمی لارہی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کی روک تھام کے قواعدوضوابط پرعملدرآمدپرتوجہ مرکوزکررہی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر قائم کیاہے جوصوبوں کے تعاون سے مجموعی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.