Friday, 29 March 2024, 06:43:25 pm
اقلیتوں کو ملک میں مساوی حقوق حاصل ہیں:نورالحق قادری
July 05, 2020

File Photo

مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرڈاکٹرنورالحق قادری نے کہاہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت اقلیتوں کو ملک میں مساوی حقوق حاصل ہیں۔

راولپنڈی میں ایک مذہبی کانفرنس میں شرکت کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے مساوی حقوق، مکمل تحفظ وسلامتی کی ضمانت دیتاہے۔وفاقی دارالحکومت میں مندرکی تعمیر کے بارے میں نورالحق قادری نے کہاکہ مندر کے لئے اراضی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے الاٹ کی ہے۔تاہم وفاقی وزیرنے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پرمنصوبے کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.