Monday, 10 August 2020, 04:07:05 am
آئندہ تین سال میں پاکستان کی اپنی طبی اور الیکٹرو میگنیٹک صنعت ہو گی،فواد چوہدری
July 05, 2020

فائل فوٹو

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اگلے تین برسوں میں پاکستان کے پاس اپنی بہت بڑی میڈیکل اور الیکٹرو میگنیٹک انڈسٹری ہو گی۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ ہمارا اہم کلائنٹ ہو گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی امریکہ کو سینی ٹائزرز اور ذاتی حفاظت کے آلات برآمد کر رہا ہے۔
انہوں نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کو سو وینٹی لیٹرز کی فراہمی پر اس کے جذبہ دوستی کی تعریف کی۔