Monday, 10 August 2020, 04:28:44 am
عالمی برادری کشمیری عوام پر وحشیانہ مظالم بند کرانے میں کردارادا کرے ، فاروق حیدر
July 05, 2020

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق خان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام پر وحشیانہ مظالم بند کرانے میں کردارادا کرے جو اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ خطے میں پائیدار قیام امن کیلئے عالمی برادری کو فوری طورپر مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر اپنے مظالم میں اضافہ کردیاہے اور بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حال ہی میں بشیر احمد کا قتل مہذب اقوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں سنجیدہ سفارتی کوششوں اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرنے کا یہ مناسب وقت ہے۔