Friday, 19 April 2024, 12:23:25 am
ایس بی جان انتقال کر گئے
June 05, 2021

ملک کے نامور گلوکار (سنی بنجمن جان) المعروف ایس بی جان انتقال کر گئے۔

ایس بی جان گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

گلوکار 1934ء میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے گلوکاری کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 1950 میں کیا تھا۔

گلوکار سنی بینجمن جان کے مقبول ترین گانوں میں تو ’جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں‘ ہے سرِ فہرست رہا جس نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.