Tuesday, 25 June 2019, 11:17:08 am
صوبائی حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرے گی،مراد علی شاہ
June 05, 2019

فائل فوٹو

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرے گی۔

انہوں نے بدھ کے روز سیہون کے قریب اپنے آبائی قصبےWAHAR میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس ایکٹ پر اعتراض کرنا گورنر کا آئینی حق ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت سندھ پولیس ایکٹ کے بارے میں کابینہ سے بات چیت کرے گی۔

بعد میں وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ جیل دادو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور انہیں کھانا اور مٹھائی دی۔

انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور متعلقہ حکا م کو ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔