Thursday, 25 April 2024, 08:46:09 am
ماحولیات کاعالمی دن
June 05, 2018

منگل کے روز ماحولیات کاعالمی دن منایا گیا جس کامقصد فطرت ماحول اور قرہ ارض تحفظ کے حوالے سے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرناہے۔

 اس سال کاموضوع  ہےپلاسٹک کے باعث آلودگی کو شکست۔

 اس موقع پر بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی ساحل پر سمندری آلودگی کے باعث سب سے زیادہ متاثر پاک بحریہ نے آلودگی کو کم کرنے کےلئے کئی اہم اقدام کئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نےماحول کے عالمی دن کےموقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا پلاسٹک کے باعث آلودگی پر قابو پانے کےلئے متحدہو۔

 انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور پرامن مستقبل کے لئے صحت افزا کرہ ارض ناگزیر ہےاور ہم سب کو اپنے گھر کے تحفظ کےلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

ماحول کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے ایک  پیغام میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بگاڑ اورموسمیاتی تبدیلیاں ہمارے سامنے ایک بڑے مسئلے کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ماحول کو محفوظ بنانے اور مزید تباہی سے بچانے کےلئے موثر اور مشترکہ اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.