Friday, 07 August 2020, 02:48:00 pm
احساس مستحقین کو سہولت فراہمی کیلئے نادرا موبائل رجسٹریشن گاڑیاں مصروف عمل
May 05, 2020

 تخفیف غربت کی معاون خصوصی ثانیہ نشترنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پرنادرا نے احساس ایمرجنسی کیش کے مستحقین کی فوری تصدیق میں سہولت فراہم کرنے کے لئے فیلڈ میں موبائل رجسٹریشن گاڑیوں کوبروئے کارلاناشروع کردیاہے۔
آج متعدد ٹوئیٹس میں انہوں نے کہاکہ صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کے لئے لاہوراور حافظ آباد میں احساس ایمرجنسی کیش کے دفاترمیں رقوم ادائیگی کائونٹرمیں اضافہ کردیاگیا ہے تاکہ عوام کارش نہ ہو۔
ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاکہ رمضان المبارک میں ا حساس ایمرجنسی کیش کی مستحقین کی وقارکے ساتھ خدمت کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے سکھر،سرگودھا،لاہوراورصحبت پور کے کئی ادائیگی مراکز پرنشستوں کاضلعی انتظام کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ سے تصدیق شدہ احساس ڈیجیٹل ادائیگی نظام ملک طورپرملک بھرمیں فعال ہے تاکہ بارہ ملین سے زائدخاندانوں میں بارہ ہزار روپے احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کویقینی بنایاجاسکے۔
انہوں نے ملک بھرکے مختلف کیش مراکزاورنادرارجسٹریشن گاڑیوں کی تصاویربھی شیئرکیں۔