Sunday, 26 May 2019, 06:44:54 am
وزیراعظم کا نیا پاکستان کا ویژن ملک کی اقتصادی خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا، صدر آئی ڈی بی
May 05, 2019

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر BANDAR HAJJAR نے کہا ہے کہ بینک نے پاکستان کو گزشتہ برسوں میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے مجموعی طور پر بارہ ارب تینتالیس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ترقیاتی شعبوں میں اسلامی ترقیاتی بینک سے قرضے لینے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ بینک ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے، جامشورو بجلی گھر اور کاسا 1000 منصوبے کے لئے قرضہ فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا نیا پاکستان کی جانب سفر کا ویژن ملک کی اقتصادی خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔