Tuesday, 19 March 2024, 12:25:55 pm
نیو یارک میں لاہور ادبی میلے کا چوتھا مرحلہ اختتام پذیر
May 05, 2019

 

نیو یارک میں لاہور ادبی میلے کا چوتھا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ،میلے کی آخری نشست پاکستان کے فنون اور ادب کے بارے میں براہ راست مباحثے پر مشتمل تھی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ سالانہ میلہ ثقافتی نشاط ثاثیہ کی بحالی کی کوششوں کا مظہر ہے جو حالیہ برسوں میں ملک میں جاری رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ثقافتی منظر نامہ فنون، موسیقی ، ادب اور سینما پر مشتمل ہے جو تخلیقی عمل کا شاندار نمونہ پیش کرتا ہے۔ مختلف مقررین نے کہا کہ لاہور پاکستان کا ثقافتی مرکز ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.