Saturday, 26 May 2018, 09:16:41 am
اوگرا کی شدید سرد موسم میں ایل پی جی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے 33لائسنسوں کی تجویز
May 05, 2018

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سال 19-2018کیلئے اپنے سالانہ ترقیاتی منصوبے کے تحت ایل پی جی کے شعبے کی ترقی اور دور دراز علاقوں میں خاص طور سے شدید سرد موسم میں ایل پی جی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 33لائسنسوں کی تجویز دی ہے۔

اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے 2017-2016کے مطابق ادارے نے اس سے قبل 2002میں گیس کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق مختلف کمپنیوں کو 21لائسنس جاری کئے تھے جن کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں مختلف شعبوں میں گیس کی ترسیل اور فروخت تھی۔ادارے نے یہ لائسنس مختلف کمپنیوں کو جاری کئے تھے جن میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلایئزر کمپنی لمیٹڈ، اور اینگرو کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ شامل ہیں۔