Friday, 29 March 2024, 04:36:54 pm
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کا انتباہ جاری کردیا
April 05, 2021

خیبر پختونخوا کے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے آج سے بدھ تک صوبے کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان سے بچنے کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ۔سیاحوں کو بھی پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے سے اجتناب برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کے ہیلپ لائن نمبر 1700 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.