Wednesday, 24 April 2024, 05:46:40 am
مہنگائی پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر خزانہ
April 05, 2021

وزیر خزانہ حماد اظہر نے عوام کو اشیائے ضروریہ کی معیاری نرخوں پر فراہمی کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں قیمتوں کی نگرانی کی قومی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں۔وزیر خزانہ نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے مناسب اقدامات کریں۔کمیٹی نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ مناسب قیمت پر آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.